انکولہ:24؍ جون(ایس اؤ نیوز)غیر قانونی طورپر گوا شراب سپلائی کرنےکے دوران شراب سمیت ملزم کوگرفتار کئے جانے کا واقعہ قومی شاہراہ 66کے ہارواڈ ریلوے برج کے قریب پیش آیا ہے۔
منگلورو زون ایکسائز ڈپوٹی کمشنر ، اترکنڑا ایکسائز ڈپوٹی ڈائرکٹر کی رہنمائی میں مصدقہ خبر پر کارروائی کی گئی ہے۔ جمعرات کی شام قومی شاہراہ 66کے قریب والے ہارواڑ ریلوے برج کے قریب انکولہ کے ایکسائز ڈپوٹی انسپکٹر ٹی بی گونڈ کی قیادت والی ٹیم نے ٹی وی ایس جوپیٹر بائک کی تلاشی لی تو 7.500لیٹر غیر قانونی گوا شراب کا پتہ چلا۔ بائک سوار ہٹی کیری کے مکین پرساد پربھا کر پٹیل کو ایکسائز عملے نے گرفتار کرتےہوئے ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔ کارروائی میں راہول نائک، بسپا انگڑی ، ایرنا، روی سنکنور، وشال نائک، ڈرائیور ونایک نائک شریک تھے۔